کھیل

نکہت زرین اور شرت اختتامی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار

آج کامن ویلتھ گیمز اختتامی تقریب شاندار پیمانے پر منعقد کی گئی۔ اس کیلئے ہندوستان نے نکہت زرین اور شرتھ کمل کو پرچم بردار منتخب کیا۔

فلوریڈا: کامن ویلتھ گیمز 2022 کا آج آخری دن تھا۔ اس میں ہندوستان کے کئی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کیلئے جملہ 57 میڈلس جیتے جن میں 20 گولڈ شامل ہیں۔

آج کامن ویلتھ گیمز اختتامی تقریب شاندار پیمانے پر منعقد کی گئی۔ اس کیلئے ہندوستان نے نکہت زرین اور شرتھ کمل کو پرچم بردار منتخب کیا۔ نکہت نے باکسنگ میں گولڈ جیتاہے جبکہ شرتھ نے ٹیبل ٹینس میں سونے کا تمغہ جیتا۔

کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ہوگی۔ اس تقریب میں کئی بڑے تجربہ کار فنکار پرفارم کریں گے۔

نکہت نے باکسنگ میں خواتین کے لائٹ فلائی زمرے کے فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی کارلی میکنول کو 5-0 سے شکست دی۔ اس طرح انہوں نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ شرتھ کمال نے ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے سریجا اکولا کے ساتھ فائنل میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ہندوستانی جوڑی نے ملائیشیا کی جوڑی کو شکست دیکر فائنل میچ جیتا۔