نیشنل چمپئن شپ میں نکہت زرین کو ایک اور گولڈ میڈل

حیدرآباد: موجودہ عالمی چمپئن نکہت زرین نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے سال کا اختتام ایک اور شاندار کامیابی سے کیا۔

نکہت زرین نے آج بھوپال میں منعقدہ 6 ویں ایلیٹ ویمنس نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ تلنگانہ کے باکسر کو 50 کلوگرام گولڈ میڈل مقابلے میں ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ انامیکا کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نکہت زرین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ مقابلہ 4-1 سے جیتا۔

تلنگانہ کے ریاستی وزیر کھیل وی سرینواس گوڈ نے قومی ٹائٹل جیتنے پر نکہت زرین کی ستائش کی اور ریاست کا مزید نام روشن کرنے کی امید ظاہر کی۔

ٹوکیو اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والی لولینا بورگوہین نے 75 کلوگرام کے فائنل میں سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کی اروندھتی چودھری کو 5-0 کے فرق سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button