وزیر اعظم نریندرمودی نے ہندوستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندرمودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’ٹیم انڈیا نے آج ایشیا کپ 2022 کے میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے بڑی مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ جیت پر انہیں مبارکباد۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرمودی نے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’ٹیم انڈیا نے آج ایشیا کپ 2022 کے میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے بڑی مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ جیت پر انہیں مبارکباد۔

ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پرسمٹ گئی تھی۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے۔ رویندر جڈیجہ پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ دوسری گیند پر دنیش کارتک نے ایک رن لے کر ہاردک پانڈیا کو اسٹرائیک دیا اور پانڈیا نے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button