کھیل

پجارا، سنچری سے محروم، ہندوستان بنگلہ دیش کے خلاف278/6

چھتیشورپجارانے اپنے غیریقینی انٹرنیشنل مستقبل کیلئے ایک نئی جان اس وقت حاصل کی جب انہوں نے90رن بنائے۔جبکہ شریاس ائیران کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کے افتتاحی دن 82 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں اور ہندوستان کا اسکور278/6 تک پہنچ گیا۔

چھٹوگرام: چھتیشورپجارانے اپنے غیریقینی انٹرنیشنل مستقبل کیلئے ایک نئی جان اس وقت حاصل کی جب انہوں نے90رن بنائے۔جبکہ شریاس ائیران کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کے افتتاحی دن 82 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں اور ہندوستان کا اسکور278/6 تک پہنچ گیا۔

پجارا ٹسٹ سنچری سے محروم ہوگئے وہ بائیں ہاتھ کے اسپنرتاج الاسلام(3/84) کی ایک خوبصورت گیندکا شکارہوئے۔جس کے بعد ہندوستان ائیر کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے149 رن کی شراکت داری کے ذریعہ خطرہ سے باہر ہوگیا۔ مہدی حسن میراز (2/71) نے اکشرپٹیل کودن کی آخری گیند پرآوٹ کیا۔

جس کے بعدمیزبان کاموقف بدل گیااورامکان ہے کہ وہ ہندوستان کو 300 رن تک محدود کرسکتے ہیں۔ رشبھ پنت کوبھی اعزازدیاجاسکتاہے جنہوں نے 45 گیندوں میں 46 رن بنائے جن کاجوابی حملہ زبردست قابل قدر رہا۔ قبل ازیں کپتان کے ایل راہول(22) شبھمن گل(20) اورویراٹ کوہلی1معمولی اسکورپرپہلے 90منٹ کے کھیل کے دوران آوٹ ہوگئے۔

اس وقت پنتھ کریز پر تھے ایسامعلوم ہوتا رہاتھاکہ وہ ایک مختلف ٹریک پر بیاٹنگ کر رہے ہیں۔ پہلے دن کے کھیل میں اسلام ہیروبن کر ابھرے۔ جس کے دوران انہوں نے اپنی صلاحیت دکھائی اوروہ اپنے کپتان شکیب الحسن کی پرچھائی دکھائی دے رہے تھے۔

انہوں نے بائیں ہاتھ کے اسپنرکی ڈیلیوریز کے ذریعہ شاندار مظاہرہ کیا جس میں پہلے گھنٹہ میں ہی کوہلی کو آوٹ کیا اورپجارا کو کھیل کے آخری گھنٹہ میں پویلین کا راستہ دکھایا۔ جبکہ ہندوستان نے تین وکٹ گرنے کے بعد فائدہ اٹھایا۔پجارا نے بہترین دفاع کا مظاہرہ فرنٹ فٹ کے ذریعہ کیا۔

ائیر بھی ایک رن پر خوش قسمت رہے جب وہ عبادت حسین کی گیند پر بیٹ ہوئے تھے حالانکہ گیند اسٹمپڈ کوجالگی تھی لیکن بیل نہیں گری۔پجارا نے11 چوکے لگائے اورائیر نے تاحال10 چوکے لگائے ہیں۔ مجموعی طورپربیاٹنگ کا مظاہرہ خواہش کے مطابق رہا۔ کھیل ختم ہونے تک شریاس ائیر82 پرناٹ آوٹ تھے۔تاج اسلام نے تین وکٹس حاصل کئے۔