سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

بطخ اور بلی کی دوستی سوشیل میڈیا پر وائرل، پارک میں لوگوں کی آمد میں اضافہ

سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بطخ اور بلی کی غیر معمولی دوستی کے چرچے ہو رہے ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز کو #كبلز_الخبر کے نام سے شئیر کیا جارہا ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بطخ اور بلی کی غیر معمولی دوستی کے چرچے ہو رہے ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز کو #كبلز_الخبر کے نام سے شئیر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

گزشتہ کچھ ایام سے الخبر کورنش کی بطخوں والی جھیل میں سیر کے لیے آنے والے افراد نے نوٹ کیا کہ ایک بلی اور بطخ میں غیر معمولی دوستی ہے۔

اسی دوران کسی صارف نے ان کی اٹھکھیلیوں کو کیمرے میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر چڑھا دیا جو وائرل ہو گیا۔

مرد کیا، عورتیں اور بچے کیا، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کیا یہاں تو ٹی وی چینل والے کیمرے لے کر بیچاری بلی اور بطخ کے پیچھے پیچھے بھاگتے پھر رہے ہیں۔