کھیل

ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا ڈریم 11

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) فنتاسی اسپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم ڈریم 11 کو تین سال کے لیے اپنا اہم اسپانسر بنایا ہے۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) فنتاسی اسپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم ڈریم 11 کو تین سال کے لیے اپنا اہم اسپانسر بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش

بورڈ نے ہفتہ کو اس کا اعلان کیا۔

بی سی سی آئی نے ایک ریلیز میں کہا، "ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے ڈریم 11 ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا۔”

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا، "بی سی سی آئی کے باضابطہ اسپانسر ہونے سے لے کر اہم اسپانسر ہونے تک، بی سی سی آئی-ڈریم 11 کی شراکت مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھی ہے۔ یہ ہندوستانی کرکٹ کے اعتماد، قدر، صلاحیت اور ترقی کا زندہ ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم اس سال کے آخر میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، اس لئے شائقین کے تجربے کو بڑھانا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس شراکت داری سے ہمیں مداحوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔”

ڈریم اسپورٹس کے شریک بانی اور سی ای او ہرش جین نے کہا، "بی سی سی آئی اور ہندوستانی ٹیم کے دیرینہ پارٹنر کے طور پر، ڈریم 11 ہماری شراکت کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے پرجوش ہے۔

ہم ایک ارب ہندوستانی کرکٹ شائقین کے ساتھ کرکٹ کے لیے اپنی محبت بانٹتے ہیں۔ قومی ٹیم کا مرکزی اسپانسر ہونا ہمارے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ہم ہندوستانی کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی حمایت جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔”