کھیل

ہندوستان کو جھٹکہ: نیرج چوپڑا نے کامن ویلتھ گیمس سے ہٹ جانے کا کیا فیصلہ

نیرج کو امریکہ کے یوجین میں عالمی چیمپئن شپ کے دوران ہلکی چوٹ لگی تھی اور پیر کو ایم آر آئی اسکین کے بعد دولت مشترکہ کھیلوں سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔

نئی دہلی: اولمپک گولڈ جیتنے والے اور عالمی چمپئن شپ سلور جیتنے والے جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے چوٹ کے خدشات کی وجہ سے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ان گیمز میں ہندوستان کی تمغہ کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

نیرج کو امریکہ کے یوجین میں عالمی چیمپئن شپ کے دوران ہلکی چوٹ لگی تھی اور پیر کو ایم آر آئی اسکین کے بعد دولت مشترکہ کھیلوں سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے صدر عادل سماری والا نے کہا کہ نیرج نے فیڈریشن سے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کو بتانے کی درخواست کی ہے کہ وہ برمنگھم گیمز میں ہندوستانی دستے کے پرچم بردار نہیں بن سکیں گے۔