کھیل

تنقید سے حوصلہ نہیں ہارتا اور نہ ہی تعریف سے خوش ہوں:بمراہ

جسپریت بمراہ اگر ریسلر ہوتے تو حقیقی دنیا کے سوپر اسٹار ہوتے۔ لوگ بمراہ کی تعریف کریں گے جب اس نے اچھا کیا یا اچھا دن گزرا، لیکن اس سے بمراہ کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

لندن: جسپریت بمراہ اگر ریسلر ہوتے تو حقیقی دنیا کے سوپر اسٹار ہوتے۔ لوگ بمراہ کی تعریف کریں گے جب اس نے اچھا کیا یا اچھا دن گزرا، لیکن اس سے بمراہ کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

وہ اپنے آپ پر ثابت قدم رہتے ہیں اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے الفاظ کا انتخاب حقیقت کے بہت قریب تر ہوتاہے اور جب ان کا دن اچھا نہیں ہوتاہے یا جب وہ اچھا نہیں کرتے ہیں تو وہ خود سے زیادہ مایوس نہیں ہوتے ہیں۔ گزشتہ پیر اور منگل کو ہی بمراہ کی زیرقیادت تیز گیند بازی اٹیک کو انگلینڈ کے بلے بازوں نے دھو ڈالا اور وہ377 رنز کے ہدف کو بچانے کے کہیں قریب نہیں تھے۔

بمراہ نے اس اننگز میں 4.35 کے رن ریٹ سے رنز دیے۔ ایک ہفتے کے بعد بمراہ نے تقریباً انہی بلے بازوں کے سامنے 7 اووروں میں 6 وکٹ لیے۔ اس میچ کے دوران ان کی سوئنگ حیران کن تھی، اس کے علاوہ انہیں پچ سے سیون موومنٹ بھی مل رہی تھی۔ انہوں نے کچھ زیادہ الگ نہیں کیاتھا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بمراہ نے کہاکہ یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

ایک دن سب چیزیں آپ کے حق میں جاتی ہیں، دوسرے دن آپ کو بہت کوشش کرنے کے بعد بھی کچھ نہیں ملتا۔ لیکن پھر آپ کو مستحکم ہونے کی ضرورت ہے۔ ہر دن ایک نیا دن ہے۔ کئی دن آپ کو پہلی ہی گیند پر باہر کا کنارہ مل جاتاہے، پھر کئی دن آپ اچھی بولنگ کے بعد بھی کنارے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ لیکن آپ کو اس سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

میں ہمیشہ وہی تیار کرتا ہوں اور جو میرے اختیار میں نہیں ہے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ اس کے بعد جو بھی نتیجہ آئے میں اسے قبول کرتا ہوں اور آگے بڑھتا ہوں۔ کیا یہ آپ کی بہترین بولنگ تھی؟ اس سوال کے جواب میں بمراہ نے کہاکہ میں اپنی بولنگ کا فیصلہ نہیں کرتا اور نہ ہی مجھے نتیجہ کی اتنی فکر ہے۔

ایسے وقت ضرور آئے ہوں گے جب میں نے آج سے اچھی بولنگ کی ہے لیکن وکٹ نہیں ملی، لیکن میں اسی روٹین اور طریقہ کار کو فالو کرتاہوں۔ جی ہاں، آج مجھے سفید گیند سے سوئنگ اور سیم دونوں مل رہے تھے اور میں اس سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔ میں نے اس بارے میں سمیع بھائی سے بھی بات کی اور طے کیاکہ سوئنگ کا فائدہ اٹھانے کیلئے ہم گیند کو تھوڑا آگے رکھیں گے۔

یہ ایک اچھا دن تھاکہ ہمیں ایک وکٹ ملی۔ کرکٹ کامنٹیٹر ناصر حسین نے بمراہ کو حالیہ دنوں میں تینوں فارمیٹس کا بہترین بولر قرار دیاہے۔ لیکن بمراہ اس سے زیادہ متاثر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ان سب باتوں پر توجہ نہیں دیتا۔ آج کا دن اچھا تھا اس لیے لوگ تعریف کررہے ہیں۔ تنقید کرنے پر میں نہ تو خوش ہوں اور نہ ہی مایوس ہوں۔ مجھے تمام فارمیٹس کھیلنے میں مزہ آتا ہے اور میں جو کرسکتا ہوں وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

میں ان باتوں کا احترام کرتا ہوں جو لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں لیکن اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری تعریف کی لیکن میں ہمیشہ ایک مستحکم ذہن رکھتا ہوں۔ یہ میرا عمل ہے۔ واضح رہے کہ جسپریت بمراہ نے اس مقابلہ میں شاندار بولنگ کے ذریعہ کئی قومی اور بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں۔