کھیل

رشبھ پنت کی حالت میں بہتری، آئی سی یو سے وارڈ منتقل

کرکٹر رشبھ پنت کو حالت میں بہتری کے بعد میکس اسپتال کے آئی سی یو سے نجی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

دہرادون: کرکٹر رشبھ پنت کو حالت میں بہتری کے بعد میکس اسپتال کے آئی سی یو سے نجی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
رشبھ پنت کی صحتیابی سے بی سی سی آئی حیران
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ان کی حالت میں بہتری ہونے کے بعد انہیں نجی وارڈ منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کے پیر میں درد برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایم آر آئی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پنت اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی لگژری کار‘ جمعہ کو صبح دہلی۔دہرادون شاہراہ پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی تھی۔

وہ اپنی ماں کو ”سرپرائز“ دینے کے لیے روڑکی جارہے تھے۔ مقامی اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ان کا میکس دہرادون میں علاج جاری ہے۔

اتراکھنڈ کے چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی، دہلی اور ضلع کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ڈائرکٹر شیام شرما، بالی ووڈ اداکار انل کپور اور انوپم کھیر نے اسپتال میں پنت اور ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

پنت نے اب تک 33ٹیسٹ میں پانچ سنچریز اور 11نصف سنچریوں سمیت 2,271 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 30ون ڈے اور 66ٹی 20 میں بھی ملک کی نمائندگی کی ہے۔