کھیل

شین وارن کی جائیداد کی تفصیلات کا اعلان

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت کا پتہ چلاہے۔ اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا جبکہ سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

لندن: آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت کا پتہ چلاہے۔ اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا جبکہ سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر
لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد
رشبھ پنت کی حالت میں بہتری، آئی سی یو سے وارڈ منتقل

وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، 9 فیصد فیملی کے دیگر افراد کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا جبکہ 2 فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیاگیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا نے شین وارن کے موجودہ اثاثوں کی فہرست بھی شائع کردی ہے۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلیوی لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر چھٹیاں گزارنے کیلئے تھائی لینڈ کے علاقہ کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔