کھیل

ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے بعد صرف دھونی نے مجھے میسیج کیا تھا: وراٹ کوہلی

کوہلی نے اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا جب میں نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑی تو مجھے صرف ایک شخص نے میسیج کیا جس کے ساتھ میں پہلے کھیل چکا ہوں اور وہ ہیں ایم ایس دھونی۔

دبئی: ہندوستانی بیاٹسمن وراٹ کوہلی نے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد جنوری 2022 میں ٹیسٹ کپتانی چھوڑی تھی اور کہا کہ سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی ہی واحد شخص تھے جنہوں نے ان کے فیصلے کے بعد انہیں میسیج کیا تھا۔

کوہلی نے اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا جب میں نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑی تو مجھے صرف ایک شخص نے میسیج کیا جس کے ساتھ میں پہلے کھیل چکا ہوں اور وہ ہیں ایم ایس دھونی۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کے پاس میرا نمبر ہے اور کئی لوگ ہیں جو ٹی وی پر مشورہ دیتے رہتے ہیں، لیکن مجھے ان میں کسی کا میسیج نہیں ملا۔ اس لیے جب کسی شخص کے ساتھ تعلقات کافی حقیقی ہوتے ہیں تو وہ ایسے میں سامنے آتا ہے، کیو ں کہ دونوں طرف تحفظ کا احساس تھا۔

کوہلی نے کہا نہ تو مجھے ان سے کچھ چاہیے نہ ہی وہ مجھ سے کچھ چاہتے ہیں اور نہ ہی میں کبھی ان سے غیرمحفوظ تھا اور نہ ہی وہ مجھ سے کسی بات پر غیرمحفوظ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی حقیقت میں ان کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ ان سے شخصی طور پر رابطہ کرتے۔

کوہلی نے کہا کہ اگر ان کی تنقید حقیقی ہوتی تو وہ مجھے شخصی طور پر پیغام بھیج سکتے تھے۔ جس طرح سے میں اپنی زندگی ایمانداری کے ساتھ جیتا ہوں میں اس شخص کے ساتھ آمنے سامنے بات کرتا تھا جس کی میں مدد کرنا چاہتا تھا۔

قبل ازیں اتوار کو کوہلی نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں لگانے کے ریکارڈ کی برابری کی۔

کوہلی نے اپنی 32ویں ٹی20 انٹرنیشنل نصف سنچری (44بال پر 60رن) بنائی۔ انہوں نے گزشتہ سال اسی مقام پر آئی سی سی مینس ٹی 20 ورلڈ کپ میاچ میں بھی پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی۔