کھیل

کوہلی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ویراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف اپنی اننگز کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ویراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف اپنی اننگز کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

وہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں 4000 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ کوہلی نے اپنی اننگز میں 42 رنز کے ساتھ ہی یہ ہندسہ چھولیا۔ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز کے 15ویں اوور کی آخری گیند پر لیام لیونگ اسٹون کو چھکا لگاکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کرکٹ کی تاریخ میں اپنے 4000 رنز مکمل کیے اور ایسا کرکے تاریخ رقم کی۔

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی ایڈیلیڈ میں غیرملکی کھلاڑی کے طورپر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ویراٹ کوہلی نے اس میچ میں انگلینڈ کے خلاف 39 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی اور یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیریر کی 37ویں ففٹی تھی۔

وہاں انہوں نے 40 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں یہ ان کی چوتھی ففٹی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوہلی نے اب تک 115 میاچس کی 107 اننگز میں 52.73 کی اوسط سے 4008 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کوہلی کا بہترین اسکور 122 ناٹ آؤٹ ہے۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میچ میں 50 رنز کی اننگز میں اپنی 37 ویں نصف سنچری بنائی۔ وہ اس فارمیٹ میں اب تک 356 چوکے اور 117 چھکے لگاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر روہت شرما ہیں جنہوں نے 148 میچوں میں 3853 رنز بنائے ہیں۔