کھیل

ہاردیک پانڈیا نے ریکارڈ بنادیا

پانڈیا پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں جنہوں نے پانچویں یا اس سے نیچے بیاٹنگ کرتے ہوئے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے۔

ہاردک پانڈیا نے ٹیم انڈیا کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 63 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ پانڈیا نے 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ اس اننگز کی بنیاد پر انہوں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

پانڈیا پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں جنہوں نے پانچویں یا اس سے نیچے بیاٹنگ کرتے ہوئے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

اڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ اس دوران ہاردک پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

ہاردک کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔