کھیل

ہندوستانی کھلاڑیوں کو ’چوکرز‘ کہہ سکتے ہیں:کپل

بار بار آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہنے پر ہندوستانی ٹیم کو دوسرا ’چوکر‘ کہا جا رہاہے۔ ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیاہے۔

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست سے شائقین کرکٹ مایوس ہیں۔ ایسے میں کئی ماہرین نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

بار بار آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہنے پر ہندوستانی ٹیم کو دوسرا ’چوکر‘ کہا جا رہاہے۔ ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیاہے۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان کپل دیو جنہوں نے 1983 میں ملک کیلئے ورلڈکپ جیتا تھا، نے کہاکہ ٹیم کو ’چوکرز‘ کہا جا سکتاہے۔ کپل دیو نے اعتراف کیاکہ ہندوستانی ٹیم کو چوکر کا لیبل لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہاں، ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ قریب آتے ہیں اور پھر ہار جاتے ہیں۔ کپل دیو نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کے اچھے دن نہیں آرہے ہیں۔ کیونکہ وہ وہی کھلاڑی ہے جس نے اپنے بل بوتے پر ملک کا نام روشن کیاہے۔

کپل دیو نے اس شکست کے بعد لوگوں سے ہندوستانی ٹیم پر زیادہ دباؤ نہ ڈالنے کی اپیل کی۔ کپل دیو نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ٹیم انڈیا نے خراب کرکٹ کھیلی، لیکن ہم صرف ایک کھیل کی بنیاد پر زیادہ تنقید نہیں کرسکتے۔

کپل دیو نے کہاکہ کئی ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کے ایل راہول، روہت شرما، دنیش کارتک، محمد سمیع، رشبھ پنت، بھونیشور کمار، روی چندرن اشون اور اکشر پٹیل کو جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کو ہندوستان سے بہتر حالات کا احساس ہے جس کا اس نے سیمی فائنل میں بہتر انداز میں فائدہ بھی اٹھایا۔