کھیل

اشون ہندوستان کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بن گئے

روی چندرن اشون بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔ اشون نے 269 میچوں میں 689 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کپل دیو نے 356 میچوں میں 687 وکٹیں حاصل کیں۔

اندور: ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیاہے۔ اشون نے آسٹریلیا کے خلاف اندور ٹسٹ کے دوسرے دن تین وکٹ لیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے عظیم کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
’میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں‘:محمد عامر
ولیمسن نے ڈبل سنچری بناکر ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے
جاریہ سال 5 ہندوستانی کھلاری ریٹائرمنٹ لیں گے!

 روی چندرن اشون بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔ اشون نے 269 میچوں میں 689 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کپل دیو نے 356 میچوں میں 687 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق تجربہ کار لیگ اسپنر انیل کمبلے کے پاس ہے۔ جمبو کے نام سے مشہور انیل کمبلے نے 401 میچوں میں 953 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سابق تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ہربھجن نے 365 میچوں میں 707 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ 5 ہندوستانی گیند باز میں انیل کمبلے401 میچوں میں 953 وکٹوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔

ہربھجن سنگھ 365 میچوں میں 707 وکٹوں کے ساتھ دوسرے‘ روی چندرن اشون  269 میچوں میں 689 وکٹوں کے ساتھ تیسرے‘ کپل دیو نے 356 میچوں میں 687 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ظہیر خان 303 میچوں میں 597 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

چینائی میں پیدا ہونے والے سٹار آف اسپنر روی چندرن اشون نے 5 جون 2010 کو ہرارے میں سری لنکا کے خلاف بین الاقوامی کیریر کا آغاز کیاتھا۔ وہ اب تک 91 ٹسٹ میچوں میں 466 وکٹیں لے چکے ہیں۔ 113 ونڈے میچوں میں 151 اور 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اشون حال ہی میں آئی سی سی ٹسٹ میں بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے 40 سالہ جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔