کھیل

آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

آسٹریلیا 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 267پوائنٹس کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کا راج برقرار ہے۔

دبئی: آسٹریلیا نے چینائی میں کھیلے گئے آخری ونڈے میں ہندوستان کو 21 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی مردوں کی ونڈے ٹیم رینکنگ میں دنیا کی نئی نمبر 1 ٹیم بن گئی۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی
اسٹیو اسمتھ کی سنچری سے ٹسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک بکھرگئی

 21 رنز کی جیت کے بعد آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹ 113.286 ہوگئے ہیں جبکہ ہندوستانی ٹیم 112.638 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا جبکہ آسٹریلیا کے 112 ریٹنگ پوائنٹس تھے۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ کی کپتانی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے چہارشنبہ کو چینائی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹیم انڈیا کو 21 رنز سے شکست دیکر سیریز پر قبضہ کرلیا۔ چینائی ونڈے میں جیت کے بعد آسٹریلیا کے کھاتے میں 113 پوائنٹس ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں، لیکن آسٹریلیا نے یہ پوائنٹس 35 میچوں میں حاصل کیے ہیں جبکہ ٹیم انڈیا نے اس کیلئے 47 میچ کھیلے۔ واضح رہے کہ تازہ ترین ونڈے رینکنگ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 29 میچوں میں 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 اس کے ساتھ ہی عالمی چمپئن انگلینڈ کی ٹیم 36 میچوں میں 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ پاکستان کی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم ایک بار پھر ٹیم انڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹسٹ فارمیٹ میں نمبر ایک ٹسٹ ٹیم بن گئی۔

آسٹریلیا 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 267پوائنٹس کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کا راج برقرار ہے۔ عالمی چمپئن انگلینڈ 261 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کی ٹیم 258 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔