کھیل

آسٹریلیا نے دوسرا ونڈے 10 وکٹ سے جیت لیا

آسٹریلیا کو جیت کیلئے 117 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے محض11 اوورس میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے بنالئے۔ ٹراویس ہیڈ اور مچل مارش نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی بولرس کو کبھی بھی خود پر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔

وشاکھاپٹنم: مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے بعد اوپنرس مچل مارش اور ٹراویس ہیڈ کی جارحانہ بیاٹنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 10 وکٹ کے واضح فرق سے شکست دے دیکر 3 میاچس کی سیریز 1-1 سے مساوی کردی۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سنسنی خیز مقابلہ میں ونڈیز نے ہندوستان کو شکست دے دی
عمران ملک‘ بہتر لائن اور لنتھ کے ذریعہ دنیا پر راج کرسکتے ہیں:سمیع
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے

 آسٹریلیا کو جیت کیلئے 117 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے محض11 اوورس میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے بنالئے۔ ٹراویس ہیڈ اور مچل مارش نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی بولرس کو کبھی بھی خود پر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔ ٹراویس ہیڈ 30 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 51 جبکہ مچل مارش 36 گیندوں میں 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 66 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 قبل آزیں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 26 اوورس میں محض 117 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان بلے بازوں کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کے صرف 4 بلے باز ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرپائے جن میں کپتان روہت شرما (13 رن)‘ ویراٹ کوہلی (31 رن)‘ رویندر جڈیجہ (16 رن) اور اکشر پٹیل (29 رن ناٹ آؤٹ) شامل ہیں۔ وکٹ کیپر کے ایل راہول 9 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کئے جبکہ سین ابوٹ نے  3اور ناتھن ایلیس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہندوستان کی بیاٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے آج کے مقابلہ کیلئے 2 تبدیلیاں کی تھی۔ کپتان روہت شرما اور اکشر پٹیل کی ٹیم میں واپسی کے بعد ایشان کشن اور شردل ٹھاکر کو باہر کیاگیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ونڈے چہارشنبہ 22 مارچ کو چینائی میں کھیلا جائے گا۔