کھیل

بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ونڈے پلیئر آف دی ایئر

بابر مسلسل دوسری بار ونڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خواتین میں نیٹ اسکائیور نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو ٹسٹ کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیاگیاہے۔

دبئی: پاکستان کے بابر اعظم کو آئی سی سی نے سال کا بہترین ونڈے کرکٹر منتخب کیاہے۔ بابر مسلسل دوسری بار ونڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خواتین میں نیٹ اسکائیور نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو ٹسٹ کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا
غزہ میں فلسطینیوں کی تائید میں خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھی، آئی سی سی کی سرزنش
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

 اسٹوکس نے 2022 میں 36.25 کی اوسط سے 870 رنز بنائے اور 26 وکٹیں بھی لیں۔ انہوں نے اپنی کپتانی کا اثر بھی چھوڑا اور انگلینڈ کیلئے مسلسل ٹسٹ میچ جیتے۔ انہوں نے پاکستان کو اپنے گھر پر تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست دی۔ خواتین میں انگلینڈ کی نیٹ اسکیئر کو سال کی بہترین ونڈے کرکٹر منتخب کیاگیا ہے۔

 انہوں نے انگلینڈ کیلئے 17 میچوں میں 833 رنز بنائے اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس سال ان کی اوسط 59.5 تھی اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 91.43 تھا۔ انہوں نے خواتین کے ونڈے ورلڈکپ میں 70 کی اوسط سے 436 رنز بنائے۔

 آسٹریلیا کے خلاف ان کی 148 رنز کی اننگز ان کی بہترین اننگز تھی۔ نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس کو آئی سی سی مینز اسوسی ایٹ کرکٹر منتخب کرلیا گیاہے۔ انہوں نے 2022 میں ونڈے میں 56.23 کی اوسط اور 78.23 کے اسٹرائیک ریٹ سے 956 رنز بنائے۔

 اس کے علاوہ انہوں نے 12 وکٹیں بھی حاصل کیں اور صرف 4.04 کے اکانومی ریٹ سے رنز دیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 38.25 کی اوسط اور 122.40 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے اور 5.55 کے اکانومی ریٹ سے رنز دیتے ہوئے 6 وکٹیں بھی لیں۔ آئی سی سی ٹسٹ ٹیم آف دی ایئر اس طرح ہے۔ عثمان خواجہ، کریگ براتھویٹ، مارنس لبوشین، بابراعظم، جانی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ)، پیٹ کمنز، کاگیسو ربادا، ناتھن لیون، جیمس اینڈرسن۔