کھیل

دھونی واحد شخص ہیں جو واقعی میرے قریب ہیں: ویراٹ کوہلی

ویراٹ کوہلی نےکہاکہ میں اپنے کیرئیر میں بہت سی تبدیلیوں سے گزرا۔اس دوران انوشکا میری سب سے بڑی طاقت تھیں۔ وہ اچھے اور برے وقتوں میں میرے ساتھ کھڑی رہیں اور میرے بچپن کے کوچ اور خاندان کے علاوہ دھونی ہی واحد شخص تھے، جس نے مجھ سے رابطہ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔

بنگلورو: ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اپنے بچپن کے کوچ اور خاندان کے علاوہ ایم ایس دھونی ہی وہ واحد شخص ہیں جو واقعی ان کے دل کے قریب ہیں۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل۔2023 کپتان بدلنا بعض ٹیموں کو راز نہیں آیا
مہندرسنگھ دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا: شاستری
دھونی کا مداح کو کھانوں کیلئے پاکستان جانے کا مشورہ
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اپنے 15 سالہ کرکٹ کیریئر میں 106 ٹیسٹ، 271 ون ڈے اور 115 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 25000 سے زیادہ رنز بنانے والے کوہلی نے آر سی بی پوڈکاسٹ سیزن 2 پر دھونی کے ساتھ اپنے رشتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، “میں اپنے کیریئر میں بہت سی تبدیلیوں سے گزرا۔

 اس دوران انوشکا میری سب سے بڑی طاقت تھیں۔ وہ اچھے اور برے وقتوں میں میرے ساتھ کھڑی رہیں اور میرے بچپن کے کوچ اور خاندان کے علاوہ دھونی ہی واحد شخص تھے، جس نے مجھ سے رابطہ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔

2008 اور 2019 کے درمیان ہندوستانی ڈریسنگ روم میں دھونی کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو شیئر کرتے ہوئے، کوہلی نے کہا، "دھونی اکثر فون سے دور رہتے ہیں۔ اگر میں انہیں فون کروں تو 99 فیصد یقین ہے کہ وہ فون نہیں اٹھائیں گے ، لیکن میرے برے دور میں دو بار ایسا ہوا جب انہوں نے مجھے میسج کیا۔

 انہوں نے لکھا کہ جب لوگ آپ کو مضبوط دیکھتے ہیں تو پوچھنا بھول جاتے ہیں کہ آپ کیسے ہیں؟ مجھے دھونی کا پیغام پڑھ کر اچھا محسوس ہوا۔ انہوں نے مجھے یاد دلایا کہ میں کون ہوں۔ دھونی اس بات کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ بھی اس مرحلے سے گزر چکے ہیں۔

وراٹ کوہلی، جو رن مشین کے نام سے مشہور ہیں، نے کہا، "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس کتنا تجربہ ہے یا آپ نے کتنے میچ کھیلے ہیں۔ بلکہ یہ بہت ضروری ہے کہ جب آپ میچ کھیلنے اتریں تو آپ کو اپنے آپ پر کتنا اعتماد ہے۔ اگر آپ کا اعتماد مضبوط ہے تو آپ اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھونی نے مجھ سے کہا کہ مجھے ہمیشہ ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا گیا ہے جو بہت پراعتماد ہے، ذہنی طور پر بہت مضبوط ہے، جو کسی بھی صورتحال کو برداشت کر سکتا ہے اور راستہ تلاش کر کے ہمیں راستہ دکھا سکتا ہے۔

 کبھی کبھی، آپ جو محسوس کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ زندگی کے کسی موڑ پر ایک انسان کی حیثیت سے آپ کو کچھ قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ سمجھنا پڑتا ہے کہ آپ کیسے کر رہے ہیں۔

کوہلی نے کہا کہ میں نے اس خاص واقعے کا ذکر کیا کیونکہ ایم ایس دھونی بالکل جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ اسے سمجھتے ہیں کیونکہ وہ خود اس سے گزرچکے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں، دھونی کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ، کوہلی نے ہندوستان اور آر سی بی کے کپتان کے طور پر اپنے دور کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔