انگلینڈ نے سینیگال کو ہرا دیا، کوارٹر فائنل میں اس ٹیم  سے ہوگا مقابلہ؟

اتوار کو البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں فاتح ٹیم کے لیے جارڈن ہینڈرسن (38ویں)، ہیری کین (45+3ویں) اور بوکایو ساکا (57ویں) نے گول اسکور کیے۔

الخور: انگلینڈ نے سپر-16 کے میچ میں سینیگال کو 3-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

اتوار کو البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں فاتح ٹیم کے لیے جارڈن ہینڈرسن (38ویں)، ہیری کین (45+3ویں) اور بوکایو ساکا (57ویں) نے گول اسکور کیے۔

انگلینڈ نے ابتدائی مرحلے میں سینیگال کے خلاف تھوڑی جدوجہد کی۔ پہلی بار انگلینڈ کا سامنا کرنے والی سینیگال نے بھی ابتدائی لمحات میں دو بار برتری حاصل کرنے کے مواقع پیدا کیے لیکن انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دو گول کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔

دوسرے ہاف میں ساکا کے گول نے انگلینڈ اور فرانس کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کو یقینی بنا دیا۔

یہ انگلینڈ کی کسی افریقی ٹیم کے خلاف لگاتار 21ویں جیت ہے۔ اتوار کو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button