کھیل

انگلینڈ نے پاکستان کا ٹسٹ سیریز میں 3-0 سے صفایا کردیا

اور پاکستان کا اپنے وطن میں پہلا وائٹ واش رہا کل کے کھیل 2 وکٹس پر 112 پر آگے کھیلتے ہوئے انگلینڈ صرف 38 منٹ میں 167 رن کے اوسط اسکور کو پہنچا جب بین ڈکٹ اور بین اسٹوکس علی الترتیب 82 اور 35 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی: انگلینڈ نے پاکستان کو یہاں تیسرے اور آخری ٹسٹ میں 8 وکٹس سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں پاکستان کا 3-0 سے صفایا کردیا اور پاکستان کا اپنے وطن میں پہلا وائٹ واش رہا کل کے کھیل 2 وکٹس پر 112 پر آگے کھیلتے ہوئے انگلینڈ صرف 38 منٹ میں 167 رن کے اوسط اسکور کو پہنچا جب بین ڈکٹ اور بین اسٹوکس علی الترتیب 82 اور 35 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ نے راولپنڈی میں پہلا ٹسٹ 74 رنوں اور دوسرا ٹسٹ ملتان میں 26 رنوں سے جیتا تھا۔ یہ 2005ء کے بعد سے انگلینڈ کا پہلا دورہ پاکستان رہا کیونکہ اُس نے جنوبی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے سے اِن برسوں کے دوران سیکیوریٹی تشویش کے باعث انکار کردیا تھا۔

ڈکٹ نے اپنا 12 واں چوکا فاسٹ بولر محمد وسیم کی گیند پر لگاتے ہوئے چوتھے دن کامیابی پر مہر ثبت کردی اور انگلینڈ 2 وکٹس پر 170 رن بناسکا۔ سلمان علی آغا نے اسٹوکس کا کیاچ آف اسپنر ابرار کی گیند پر چھوڑ دیا جب انگلینڈ کے کپتان 22 پر تھے اور کامیابی کے لئے صرف 19 رنوں کی ضرورت تھی۔

 9 کامیابیوں کے ساتھ آخری 10 میاچس میں انگلینڈ نے اپنی نئی ٹیم کی رسائی کو آشکار کیا اور اُسے ٹسٹ کرکٹ میں ”باز بال“ قرار دیا۔ یہ کوچ برینڈن میکلم کی عرفیت ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِس کی اطلاع دی۔

 میکلم اور اسٹوکس نے مئی میں اپنے 17 سابق ٹسٹ کے منجملہ ایک میں ہی کامیابی حاصل کی تھی جن میں 4-0 سے آسٹریلیا کے خلاف ایشیس میں شرمناک شکست ہوئی۔ انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا اور 506/4 پر جو کہ ٹسٹ کے افتتاحی دن بیشتر ٹیموں میں سے ایک ریکارڈ ہے۔

4 بیاٹسمین زک کرالی، اولی پوپ، ہیری بروک اور ڈکٹ نے سنچریاں بنائی تھیں، یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسٹوکس نے کپتانی بھی بڑی شاندار کی اور پاکستان کے سامنے راولپنڈی میں 334 کا نشانہ رکھا تھااور پھر غیر معمولی میدان پر وکٹس حاصل کئے تھے۔

بہرحال اسٹوکس نے 3-0 کے نتیجہ کو بہتر قرار دیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اُن کی ٹیم صرف اچھی پچس پر بہتر مظاہرہ کرسکتی ہے۔ یقینا یہ بڑی مایوسی کی بات ہے۔

 ہم جوابی مقابلہ کرنے میں ٹھیک نہیں رہے اور بیشتر پاکستانی بولرس جن میں شاہین شاہ آفریدی کو سیریز سے قبل زخمی ہونے پر باہر کردیا گیا تھا۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی آخری 2 ٹسٹ میں فٹنس کی وجہ سے نہیں کھیل سکے۔ پاکستان کی بیاٹنگ کو زبردست نقصان ہوا، اُس نے کراچی میں پہلی اننگز کے دوران 108 پر 6 وکٹس گنوا دیئے اور دوسری اننگز میں 52 پر 7 وکٹس گنوائے۔