حیدرآباد

حیدرآباد: اپارٹمنٹ کے احاطہ میں پانچ فٹ لمبا اژدھا (ویڈیو)

اژدھے کو دیکھتے ہی اپارٹمنٹ کے رہائشیوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے 'فرینڈز آف اسنیک سوسائٹی' (FOSS) کے اراکین کو آگاہ کیا۔

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ باچوپلی کے نظام پیٹ کی این آر آئی کالونی کے مکینوں میں اس وقت خوف کی لہر دوڑ گئی جب جمعرات کو یہاں ایک اپارٹمنٹ کے قریب پانچ فٹ لمبا اژدھا دیکھا گیا۔

اژدھے کو دیکھتے ہی اپارٹمنٹ کے رہائشیوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے ‘فرینڈز آف اسنیک سوسائٹی’ (FOSS) کے اراکین کو آگاہ کیا۔

اطلاع ملتے ہی FoSS  کا ایک رضاکار (والینٹر) اپارٹمنٹ پہنچا اور اس نے مہارت سے اس اژدہے کو پکڑ لیا۔

مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران یہ سانپ قریبی جھیل یا نالے سے نکلا ہو گا۔ والیٹنرس نے کہا کہ اژدہے کو بحفاظت واپس اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا جائے گا۔