جرائم و حادثات

ملازمت دلانے کا جھانسہ، ملزم گرفتار

پولیس پریس نوٹ کے بموجب نواڈا‘ اترپردیش کا 34 سالہ وجئے کانت فرضی اکاؤنٹ کے ذریعہ یونیفارم فیس‘ فرضی آفر لیٹر اور رجسٹریشن کے نام پر 2 لاکھ 20 ہزار 327 روپے حاصل کرکے امیدواروں کو دھوکہ دیا۔

حیدرآباد: ایرپورٹ میں ملازمت کا جھانسہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
کم قیمت پر مہندرا گاڑیوں کی فروخت کا دھوکہ
خود ساختہ لیڈی کانسٹبل گرفتار، ٹاسک فورس کی کارروائی
فرضی جاب ریاکٹ بے نقاب، 3افراد گرفتار

پولیس پریس نوٹ کے بموجب نواڈا‘ اترپردیش کا 34 سالہ وجئے کانت فرضی اکاؤنٹ کے ذریعہ یونیفارم فیس‘ فرضی آفر لیٹر اور رجسٹریشن کے نام پر 2 لاکھ 20 ہزار 327 روپے حاصل کرکے امیدواروں کو دھوکہ دیا۔

نامپلی کے رہنے والے ایک شخص کی شکایت پر حیدرآباد سائبر کرائم ٹیم نے ملزم وجئے کانت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 6 لیاپ ٹاپ‘ 23 موبائل فونس‘ 8 چیک بکس‘ 6 بنک کارڈس اور 80 سیم کارڈس ضبط کرلئے۔

انسپکٹر مدھو سدن ریڈی‘ سب انسپکٹر کے ستیش ریڈی کی نگرانی میں سی ایچ سنیل اور بی بھاسکر نے یہ کارروائی انجام دی۔