گائیکواڑ، ایک اوور میں سات چھکے لگانے والا پہلا بلے باز (ویڈیو)

اس اوور کی پانچویں گیند نو بال ہونے کی وجہ سے شیوا کو کل سات گیندیں کرنی پڑیں۔ گائیکواڑ نے اوور میں تمام گیندوں پر چھکے لگا کر مجموعی طور پر 43 رنز جوڑے۔

احمد آباد: مہاراشٹر کے روتوراج گائیکواڑ پیر کو وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اتر پردیش کے خلاف ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے لسٹ اے کرکٹ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

گائیکواڑ نے یہ ریکارڈ شیوا سنگھ کے49ویں اوور میں حاصل کیا۔

اس اوور کی پانچویں گیند نو بال ہونے کی وجہ سے شیوا کو کل سات گیندیں کرنی پڑیں۔ گائیکواڑ نے اوور میں تمام گیندوں پر چھکے لگا کر مجموعی طور پر 43 رنز جوڑے۔

اسی اوور میں گائیکواڈ نے اپنی ڈبل سنچری بھی مکمل کی۔ مہاراشٹر کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے گائیکواڑ نے 159 گیندوں پر 10 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 220 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 50 اوورز میں 330 رن تک پہنچایا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button