تلنگانہ

کالیشورم پروجیکٹ کے مڈی گڈا بیارج کے پلرس میں شگاف!ستون منہدم۔

واضح رہے کہ کالیشورم پروجیکٹ کا اہم حصہ میڈی گڈا بیاریج کے ستون ہفتہ کی شام کو منہدم ہوگئے۔6 ویں بلاک کے 15 تا20 ستونوں میں اچانک شگاف نظر آرہے ہیں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے کالیشورم پروجیکٹ کی غیرمعیاری تعمیرات کی برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ غیر معیاری تعمیر کی وجہ سے میڈی گڈا بیاریج کا پلر گرپڑا۔

متعلقہ خبریں
ڈیزائن میں خرابی میڈی گڈا بیاریج میں شگاف کی وجہ: اتم کمار ریڈی

ریونت ریڈی جو نئی دہلی کے دورہ پر ہیں، آج اس واقعہ کی اطلاع پر میڈیا سے بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کالیشورم پروجیکٹ چیف منسٹر کے سی آر کے خاندان کیلئے اے ٹی ایم بن گیا ہے ا ور بی آر ایس قائدین کالیشورم پروجیکٹ کو ایک شہکار قرار دے رہے ہیں اور اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے اس واقعہ کی سنٹرل ویجلنس سے تحقیقات کروانے اور کالیشورم پروجیکٹ کے غیر معیاری تعمیرات کی موجودہ جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کا پلر سیلاب کے بغیر منہدم ہوگیا۔

راہول گاندھی نے حالیہ دورہ تلنگانہ کے موقع پر کہا تھا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر میں 100کروڑ روپے کی بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔ کانگریس برسر اقتدار آنے پر کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کرائے گی۔

واضح رہے کہ کالیشورم پروجیکٹ کا اہم حصہ میڈی گڈا بیاریج کے ستون ہفتہ کی شام کو منہدم ہوگئے۔6 ویں بلاک کے 15 تا20 ستونوں میں اچانک شگاف نظر آرہے ہیں۔

شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پروجیکٹ کے پلر کی شکل بدل گئی ہے۔ پروجیکٹ کے نگران کار عملہ پلروں سے آنے والی آوازوں سے چوکس ہوگیا ہے۔

بعض ستون جھکے ہوئے پائے گئے اور انہوں نے فوری طور پر مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے درمیان ٹریفک کو روکدیا ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں طرف بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔