کھیل

ہندوستان کو 6 برس بعد پاکستان کے خلاف شکست

ویمنز ایشیا کپ کے 13ویں میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ گذشتہ 6 برسوں میں ہندوستان ٹیم کو پہلی مرتبہ پاکستان کی خاتون ٹیم کے خلاف شکست ہوئی ہے۔

ڈھاکہ: ویمنز ایشیا کپ کے 13ویں میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ گذشتہ 6 برسوں میں ہندوستان ٹیم کو پہلی مرتبہ پاکستان کی خاتون ٹیم کے خلاف شکست ہوئی ہے۔

ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں پاکستان سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھی۔ ندا ڈار کی ناقابل شکست نصف سنچری کے باوجود پاکستان ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر صرف 137 رنز بنا سکا۔

جواب میں ہندوستانی ٹیم 19.4 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر صرف 124 رنز بناسکی۔ ایشیا کپ میں لگاتار تین میچ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم جمعہ کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف دباؤ میں آگئی اور اسے شکست کی قیمت چکانی پڑی۔

پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے دیے گئے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا 19.4 اوورز میں 124 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اسے 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم کو بولنگ میں اوسط کارکردگی کے ساتھ 137 رنز بنانے کا موقع دینے والی ٹیم انڈیا نے بلے سے بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹیں گنوانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

کپتان ہرمن پریت (12) نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس کیا جب وہ صرف 65 رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کریز پر آئے۔ وکٹ کیپر بلے باز ریچا گھوش نے نیچے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے لیکن تب تک جیت ٹیم انڈیا کے ہاتھ سے تقریباً پھسل چکی تھی۔ پاکستان نے کھیل کے ہر شعبے میں ہندوستان کے خلاف اہم شاندار مظاہرہ کیا۔

ناصرہ سندھو نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناصرہ سندھو کی سخت فیلڈنگ کے علاوہ پاکستان کی وکٹ کیپر منیبہ علی نے پوجا وستراکر کو رن آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ندا ڈار کی ناقابل شکست نصف سنچری کے باوجود پاکستانی ٹیم 137 رنز بناسکی۔ تاہم پاکستانی بلے بازوں کی روایتی حریف ہندوستان کے خلاف یہ ایک بہتر کارکردگی تھی۔ انہیں جمعرات کو اس وقت دھکا لگا جب وہ تھائی لینڈ سے ہارگئے۔

ندا نے اپنے پیروں کا خوب استعمال کیا خاص کر اسپنرز کے خلاف۔ انہوں نے 37 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے 32 رنز بنائے۔ دونوں نے 58 گیندوں پر 76 رنز کی اہم اور شاندار شراکت داری بھی کی۔