کھیل

ہند ۔ نیوزی لینڈ پہلا T-20 بارش کی نذر

میزبان کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ یہ سیریز بڑے ٹورنامنٹ کے فوراً بعد آئی ہے۔ آپ ہمیشہ ہندوستانی ٹیم کے خلاف کھیلنا چاہتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہوسکا۔ تمام ٹیمیں آنے والے ورلڈکپ کیلئے پرامید ہیں۔

ویلنگٹن: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں نوجوان ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

 میچ منسوخ ہونے کے بعد ہاردک نے کہاکہ لڑکے نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش تھے لیکن بارش کے بارے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ہمارے سامنے بہت سے لڑکے آئے لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی ہم اس صورتحال سے واقف ہیں۔ میں 6 سال سے کھیل رہا ہوں اور اب لڑکے میری بات سنتے ہیں۔

 کھلاڑی عمر میں جوان ہے لیکن تجربے سے بھرپور ہے۔ انہیں آئی پی ایل جیسی لیگ میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ وہ اپنے آپ پر یقین رکھتا ہے اور بڑے اسٹیج سے نہیں ڈرتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں موجود کھلاڑی اپنے کردار کو جانیں۔ جو کھلاڑی پہلے سے ٹیم میں شامل ہیں وہ اپنے کردار سے پہلے ہی واقف ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پیچھے رہ گیاہے۔

 مایوسی ضرور ہوگی لیکن اب یہ ایک نئی شروعات ہے۔ میزبان کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ یہ سیریز بڑے ٹورنامنٹ کے فوراً بعد آئی ہے۔ آپ ہمیشہ ہندوستانی ٹیم کے خلاف کھیلنا چاہتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہوسکا۔ تمام ٹیمیں آنے والے ورلڈکپ کیلئے پرامید ہیں۔

 آئندہ برس آپ ونڈے ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہم اپنی ٹیم میں حالات کے مطابق تبدیلیاں کریں گے۔ ایک ٹیم کے طورپر ہم بہتر ہونا چاہتے ہیں۔