لندن میں خاتون ہندوستانی کرکٹر تانیہ بھاٹیہ کے سامان کا سرقہ

واضح رہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لئے انگلینڈ کے دورہ پر ہے۔ وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ ٹی20 سیریز کے لئے منتخب 16 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

لندن/کولکتہ: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے پیر کے روز الزام لگایا کہ لندن کے میڈا ویل میں میریٹ ہوٹل میں ٹیم کے قیام کے دوران ان کے کمرے سے نقدی اور دیگر اشیاء چوری ہوگئی ہیں۔

تانیہ نے ٹویٹ کیا کہ ’’میریٹ ہوٹل لندن میڈا ویل مینجمنٹ سے حیران اور مایوس ہوں۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ میرے حالیہ قیام کے دوران کوئی میرے کمرے میں داخل ہوا اور نقدی، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات سمیت میرا بیگ چرا لیا۔ یہ ہوٹل بہت غیر محفوظ ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لئے انگلینڈ کے دورہ پر ہے۔ وکٹ کیپر تانیہ سپنا بھاٹیہ ٹی20 سیریز کے لئے منتخب 16 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تانیہ نے اگلے ٹویٹ میں کہا کہ ’’اس معاملے کی جلد تحقیقات اور حل کی امید ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی پسند کے ہوٹل کی سیکیورٹی میں اس طرح کی کوتاہیاں حیران کن ہیں۔ امید ہے کہ وہ بھی اس کا نوٹس لیں گے۔‘‘

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button