کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ہندوستان کی پہلے ٹسٹ میں تاریخی جیت

گار وی سی اے اسٹیڈیم کی پچ پر روندر اشون کی قیادت والی جارحانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو اننگ اور 132رنوں سے ہرا کر تاریخی جیت حاصل کی ۔

ناگپور: اسپن گیند باز کی مدد گار وی سی اے اسٹیڈیم کی پچ پر روندر اشون کی قیادت والی جارحانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو اننگ اور 132رنوں سے ہرا کر تاریخی جیت حاصل کی ۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سنسنی خیز مقابلہ میں ونڈیز نے ہندوستان کو شکست دے دی
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

ودربھ کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 177رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانے ٹھوس بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400رنوں کا اسکور بنایا تھا ۔

 پہلی اننگ میں 223رن سے پیچھے رہنے والے آسٹریلیا پر دبدبہ بر قرار رکھتے ہوئے اشون (37رن پانچ وکٹ) اور رویندر جڈیجہ(34رن پر دو وکٹ) نے مہمان بلے بازی کی بخیہ ادھیڑ دی جب کہ محمد شمی(13رن دو وکٹ) اور اکشر پٹیل (چھ رن ایک وکٹ) نے رہی سہی کسر پوری کرتے ہوئے کنگارووَں کے خلاف ہندوستان کو سب سے بڑی جیت حاصل کی ۔

ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کا دوسری اننگ میں یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے ۔ اس سے پہلے سات فروری 1981کو آسٹریلیا نے میلبورن کی پچ پر اپنی دوسری پاری میں صرف 83رن بنائے تھے ۔

 گندپا وشوناتھ کے شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان کا یہ میچ 59سے جیت حاصل کی تھی جب کہ تین نومبر2004کو ممبئی میں وانکھیڈے اسٹیڈیم پر کنگارو ٹیم ہندوستان کے خلاف 93رن پر ہار گئی تھی اور نزدیکی مقابلے میں ہندوستان کو 13رن سے جیت حاصل کی تھی ۔