حیدرآباد

امریکی سفیر کا دورہ چارمینار، ایرانی چائے نوش کی

ہندوستان میں نوتقررشدہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ہفتہ کے روز دورہ کے دوران شہر حیدرآبادکی تاریخی یادگار ”چارمینار“ کی تعریف کی۔

حیدرآباد: ہندوستان میں نوتقررشدہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ہفتہ کے روز دورہ کے دوران شہر حیدرآبادکی تاریخی یادگار ”چارمینار“ کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا
چارمینارکے قریب چوڑیوں کی دکان پر چند شرپسندوں کا حملہ
ریونت ریڈی کو عہدہ سے ہٹائے جانے کا خوف: بنڈی سنجے
چارمینار کے اطراف کاماحول غمگین۔ سیاہ پرچم لہرائے گئے

اپنے دورہ چارمینارکے دوران وہ اس تاریخی عمارت کے دامن میں واقع مشہور نمرہ کیفے پرٹھیرے جہاں کی لذیزایرانی چائے اور ذائقہ دار عثمانیہ بسکٹس مشہور ہے۔

ایرک گارسیٹی نے لذیز ایرانی چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے چارمینارکی خوبصورتی اور اس کے فن تعمیر کی ستائش کی۔انہوں نے اس دوران ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ چارمینار کی طرح حیدرآباد کی کوئی علامت نہیں ہے اور یہ دیکھنا آسان ہے کہ حیدرآباد کی سب سے مشہور وتاریخی یادگار کیوں کھڑی ہے؟۔

اس کی 500 سالہ تاریخ سے لے کر پرانے شہر کے خوبصورت نظاروں تک یہ شہر سب دم بخود کردیتا ہے۔ اوہو!۔ ایس اور چائے بھی بہت اچھی تھی۔ایرک گارسیٹی نے تاریخی یادگار کے ساتھ تصویرکشی کراتے ہوئے یہ تحریر کیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے ان کی تصاویر کوپسند کیا اور گارسیٹی کومشورہ دیاکہ اس طرح کہ اور بہت یادگاریں ہیں جہاں آپ جاسکتے ہیں۔

ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ ”شام میں چائے اور کراچی کے بسکسٹس‘ لنچ میں پیرا ڈائزڈ کی بریانی اور ٹھنڈے بیر کے ساتھ تلگوفلم دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔