کھیل

ایشان کو بھرت پر ترجیح دینا چاہئے:اظہرالدین

بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں 9 سے 13 فروری اور دہلی میں 17 سے 21 فروری تک ہونے والے پہلے دو ٹسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

حیدرآباد: بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں 9 سے 13 فروری اور دہلی میں 17 سے 21 فروری تک ہونے والے پہلے دو ٹسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
محمد اسدالدین، یوتھ کانگریس کے چیرمین اسپورٹس سیل مقرر
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
جوبلی ہلز کے آزاد امیدوار نوین یادو، کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین کے حق میں دستبردار
رشبھ پنت کی صحتیابی سے بی سی سی آئی حیران

رویندر جڈیجہ پانچ ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد ٹسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں، لیکن جسپریت بمراہ کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی جو ابھی تک کمر کی چوٹ سے مکمل طورپر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ رشبھ پنت بھی دستیاب نہیں ہیں۔

25 سالہ وکٹ کیپر بلے باز 30 دسمبر 2022 کو ایک بدقسمت سڑک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم چھ ماہ کیلئے میدان باہر رہیں گے۔

پنت ٹسٹ کرکٹ میں ٹیم انڈیا کے باقاعدہ رکن تھے لیکن اب ان کی غیرموجودگی میں ہندوستان کو ایک نیا وکٹ کیپر بلے باز میدان میں اتارنا ہوگا۔ پچھلے کچھ برسوں سے پنت کے متبادل کے طورپر کے ایس بھرت اور ان کے سابق انڈر 19 ساتھی ایشان کشن کو 17 رکنی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا۔

ان دونوں نے آج تک ہندوستان کیلئے کوئی ریڈ بال میچ نہیں کھیلا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سیریز کے افتتاحی میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں کس کو موقع ملتا ہے۔ ایسے میں سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین نے نوجوان بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کی حمایت کی ہے تاکہ پنت کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوں۔

اظہر نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ ایشان کشن کو ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں منتخب کیاگیاہے۔ اظہر الدین نے کہاکہ ان کی حالیہ فارم پر مجھے لگتاہے کہ وہ وکٹ کیپر بلے باز کے آپشن کیلئے زیادہ مضبوط دعویدار ہوں گے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔

اظہر نے بتایاکہ ایشان نے 10 دسمبر 2022 کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ونڈے میں ہندوستان کیلئے ڈبل سنچری بنائی۔ وہ 50 اوور کے میچ میں 200 رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دسمبر 2022 میں کیرالہ کے خلاف رانجی ٹرافی میچ میں اپنی ریاستی ٹیم جھارکھنڈ کیلئے سنچری بھی بنائی تھی۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف کافی موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔