کھیل

للت مودی 24 گھنٹے آکسیجن سپورٹ پر، کوویڈ سے متاثر

انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں خود سوشیل میڈیا پر اپ ڈیٹس دیئے ہیں اور کہا ہے کہ انھیں تین ہفتوں کےعلاج کے بعد میکسیکو سے لندن لے جایا گیا۔

نئی دہلی: آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی، جو حالیہ دنوں میں اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے، 24 گھنٹے آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

لندن میں مقیم للت مودی کی صحت دو ہفتوں میں دو بار کوویڈ 19 سے متاثر ہونے اور شدید نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد بگڑ گئی تھی۔

انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں خود سوشیل میڈیا پر اپ ڈیٹس دیئے ہیں اور کہا ہے کہ انھیں تین ہفتوں کےعلاج کے بعد میکسیکو سے لندن لے جایا گیا۔

https://www.instagram.com/p/CnWn55KNf-I/

دریں اثنا، ان کی مبینہ گرل فرینڈ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے ان کی صحت کی جانکاری والے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ راجیو سین نے لکھا کہ للت آپ کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ مضبوط بنے رہو۔

للت مودی نے جولائی 2022 میں اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کرنے کے بعد نیٹیزنز کو حیران کر دیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/Cf_uKEcgzea/

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سشمیتا سین کے ساتھ اپنی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا اور سشمیتا کو اپنی ’’نصف بہتر‘‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنے بائیو میں بھی سشمیتا کا ذکر کیا اور انسٹاگرام پروفائل فوٹو کو بھی تبدیل کیا تھا۔

دوسری جانب سشمیتا نے کبھی بھی اس رشتے کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور آج تک بھی اس نے باوقار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

رشتے کا اعلان کرنے کے چند ماہ بعد للت نے سشمیتا کے ساتھ اپنی انسٹاگرام پروفائل تصویر کو ہٹا دیا اور اپنا بائیو بھی تبدیل کر لیا جس سے بریک اپ کی افواہیں پھیل گئیں۔

کچھ دن پہلے انہوں نے ایک ہوائی اڈے سے اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہیں میکسیکو سے لندن لایا گیا تھا اور مزید کہا کہ انہیں صحت یاب ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔

https://www.instagram.com/p/CnWp-bGNzsC/

انہوں نے کیپشن دیا تھا کہ اپنے دو نجات دہندگان کے ساتھ۔ دو ڈاکٹروں نے سنجیدگی سے تین ہفتوں تک میرا علاج کیا۔

میرے پاس یہ بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں کہ انھوں نے مجھے اس بیماری سے نکالنے کے لئے اپنا وقت کیسے قربان کیا۔ صحت یاب ہونے کے لیے ابھی بھی وقت درکار ہے۔ فی الحال 24 گھنٹے آکسیجن سپورٹ پر ہوں۔