مشرق وسطیٰ

زائرین جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں: وزارت حج

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔

ریاض: سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
نواز شریف نے عمرہ ادا کیا
سعودی عرب میں عمرہ کیلئے فیملی ویزا
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
عمرہ عازمین کیلئے ایپ کے ذریعہ بکنگ لازمی

زائرین اپنی سہولت اور مرضی سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں تاہم عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی پابندی لازمی کرنی ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرس کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔ زائرین سعودی عرب سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب آنے کے لیے کسی بھی انٹر نیشنل یا لوکل ائیرپورٹ کی پابندی بھی نہیں ہے۔سعودی عرب نے اَن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کاآغاز کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔