کھیل

لیونل میسی کے افراد خاندان پر فائرنگ، میسی کوبھی دھمکی آمیز پیام

پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’ میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جافکن ایک منشیات فروش ہے، اور وہ آپ کی اچھی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔‘‘ ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں اور حملہ آور موٹر سائیکل استعمال کر رہے تھے۔

بیونس آئرس: ارجنٹائن کی پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مسلح گینگ نے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ کی ہے اور 2022 ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
ارجنٹائن میں شدید طوفان کے باعث 13 افراد ہلاک
سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیام عید

اخبار "روزاریو 3” نے رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح میسی کے آبائی شہر روزاریو میں پیش آیا اور امکان ہے کہ فائرنگ صبح تین بجے کی گئی۔ کوئلے کے تھیلے کے ٹکڑے پر ایک دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا دیا گیا۔

 پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’ میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جافکن ایک منشیات فروش ہے، اور وہ آپ کی اچھی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔‘‘ ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں اور حملہ آور موٹر سائیکل استعمال کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ دکان میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ملکیت ہے ۔ میسی نے 2017 میں انتونیلا سے شادی کی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ بچوں کے نام تھیاگو، میتھیو اور تھیرو ہیں۔ جوڑے نے اپنا زیادہ تر وقت بارسلونا میں ایک ساتھ گزارا جہاں میسی 2021 میں پیرس سینٹ جرمین جانے سے قبل 21 سال تک کھیلے تھے۔