میریکام ورلڈچمپئن شپ 2023 سے دستبردار

میریکام نے مزید کہاکہ مجھے امید ہے کہ اس چمپئن شپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا مظاہرہ شاندار رہے گا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ہندوستانی باکسرز کو مبارکباد دی ہے۔

سکم: ہندوستان 6 مرتبہ عالمی چمپئن بننے والی دنیا کی پہلی خاتون باکسر میریکام نے کہاہے کہ وہ ورلڈ چمپئن شپ 2023 میں حصہ نہیں لیں گی۔ میریکام نے کہاکہ وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اس میگا ایونٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔ میریکام نے کہاکہ وہ جلد سے جلد فٹ ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے امید ہے کہ اس چمپئن شپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا مظاہرہ شاندار رہے گا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ہندوستانی باکسرز کو مبارکباد دی ہے۔

سابق عالمی چمپئن باکسر نے کہاکہ انہیں میگا ایونٹس یس باہر ہونے پر شدید مایوسی ہورہی ہے تاہم یہ زندگی اور کھیل کا ایک حصہ ہے۔ اتھلیٹس کو اکثر فٹنس مسائل ہوتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ میرکام 8 مرتبہ عالمی چمپئن شپ میں میڈل جیتنے والی دنیا کی واحد باکسر ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button