نکہت زرین کوجوبلی ہلزمیں امکنہ اراضی حوالے

بین لاقوامی سطح پرباکسنگ مقابلوں میں سحر انگیزمظاہرہ پیش کرتے ہوئے ملک کے نام اور وقارکومسلسل بلندیوں پر پہنچانے مصروف نکہت زرین کوریاستی حکومت کی جانب سے امکنہ اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

حیدرآباد: بین لاقوامی سطح پرباکسنگ مقابلوں میں سحر انگیزمظاہرہ پیش کرتے ہوئے ملک کے نام اور وقارکومسلسل بلندیوں پر پہنچانے مصروف نکہت زرین کوریاستی حکومت کی جانب سے امکنہ اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز میں 600 گز اراضی منظور کی گئی۔ آج ریاستی وزیر اسپورٹس وی سرینواس گوڑ نے نکہت زرین کے والد محمدعبدالجمیل کو اراضی کے کاغذات حوالہ کئے۔

سرینواس گوڑ نے کہاکہ بہت جلدنکہت زرین گوگروپ I عہدہ پر تقررکیاجائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکیہ میں منعقدہ بین لاقوامی ویمن باکسنگ چمپئن شپ میں نکہت زرین نے سونے کا تمغہ حاصل کیاتھا۔

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے دختر تلنگانہ نکہت زرین کے کارناموں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دوکروڑ نقد اور بنجارہ ہلز یا جوبلی ہلز میں امکنہ پلاٹ دینے کا اعلان کیاتھا۔

گزشتہ سال نکہت زرین کو دو کروڑ روپے کا چیک حوالہ کیا گیاتھا۔ آج وی سرینواس گوڑنے جوبلی ہلز میں 600 گز اراضی کے دستاویزات حوالے کیئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button