کھیل

نورا فتیحی کی پرفارمنس نے فٹ بال ورلڈ کپ کے اختتام کا مزہ دوبالا کردیا

اگرچہ ارجنٹائن میں عالمی کپ جیتنے کی خوشی کا جشن منایا جا رہا ہے، تاہم عرب ممالک میں ایونٹ کے کامیاب انعقاد جبکہ خطے کے ممالک میں کپ کی افتتاحی تقریب میں مقامی اداکاراؤں کی پرفارمنس اور اداؤں کے چرچے ہیں۔

دوحہ: جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کی جیت کے ساتھ ہی قطر میں منعقدہ فٹ بال کا عالمی ورلڈ کپ تو ختم ہوگیا مگر اس کی اختتامی تقریب میں مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی کی پرفارمنس اور ہندوستانی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ٹرافی کی تقریب رونمائی نے دیسی لوگوں کا مزہ دوبالا کردیا۔

فٹ بال کا عالمی کپ گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں شروع ہوا تھا اور 18 دسمبر کو اس کا فائنل میچ فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا گیا جسے جنوبی امریکی ملک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔

اگرچہ ارجنٹائن میں عالمی کپ جیتنے کی خوشی کا جشن منایا جا رہا ہے، تاہم عرب ممالک میں ایونٹ کے کامیاب انعقاد جبکہ خطے کے ممالک میں کپ کی افتتاحی تقریب میں مقامی اداکاراؤں کی پرفارمنس اور اداؤں کے چرچے ہیں۔

فائنل میچ سے قبل منعقد کی گئی اختتامی تقریب میں بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اسپین کے سابق کپتان ایکرکیسیاس کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی انجام دی۔

https://www.instagram.com/p/CmVlAl8KAmq/

دپیکا پڈوکون کسی بھی فٹ بال ورلڈ کپ یا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کرنے والی نہ صرف پہلی ہندوستانی بلکہ پہلی جنوبی ایشیائی شخصیت بھی بنیں۔ انہوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی جب کہ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر ہندوستان میں ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا۔

ان کے علاوہ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے بھی فیفا کے آفیشل گانے پر پرفارم کرکے شائقین کا مزہ دوبالا کردیا۔

https://www.instagram.com/p/CmV5h_vguQp/

پہلے خبریں تھیں کہ نورا فتیحی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا لیکن 18 دسمبر کو وہ اختتامی تقریب میں لوگوں کے دل دھڑکاتی دکھائی دیں۔

نورا فتیحی نے ساتھی ڈانسرز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے ’لائٹ دی اسکائے‘ پر دیسی اور عرب انداز میں ڈانس کرکے لوگوں کا مزہ دوبالا کردیا۔ نورا فتیحی نے بھی اپنی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نورا فتیحی فٹ بال کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائے‘ کا بھی حصہ تھیں۔