کھیل

آئی پی ایل آکشن میں ریحان کاانتخاب شاندار رہیگا:میکلم

18 سالہ ریحان احمد سب سے کم عمر بولر اس وقت بن گئے جب انہوں نے ٹسٹ ڈبیومیں 5وکٹس کا متاثرکن اعداد و شمار(5/48) پاکستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن حاصل کیاتھا۔

کراچی: انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ برینڈن میکلم کاکہناہے کہ اگرریحان احمد کو ٹسٹ ڈبلیو میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کوئی خریدار ملتاہے تو یہ شاندار رہے گا اور وہ چاہیں گے کہ کم عمر زیادہ سے زیادہ فرنچائزکرکٹ کھیلیں۔

 18 سالہ ریحان احمد سب سے کم عمر بولر اس وقت بن گئے جب انہوں نے ٹسٹ ڈبیومیں 5وکٹس کا متاثرکن اعداد و شمار(5/48) پاکستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن حاصل کیاتھا۔احمد جن کامعاہدہ افتتاحی آئی ایل ٹی 20 کھیلنے کیلئے ہوچکاہے جو جنوری میں یواے ای میں ہوگا۔

انہیں آئی پی ایل آکشن میں شامل کیا گیاہے جوجمعہ کوکوچی میں ہونے والا ہے ان کی بنیادی قیمت 40 لاکھ روپے ہے۔ اب یہ دیکھنا شانداررہے گا انہیں آئی پی ایل میں منتخب کیا جاتاہے یانہیں اگرانہیں حاصل کیاجاتا ہے یہ بہتر رہے گا۔ میکلم نے یہ بات بی بی سی کے ٹسٹ میاچ اسپیشل میں کہی۔

انہیں دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ کندھاملاکر کھیلنے کاموقع کیوں نہیں دیاجاتا تاکہ وہ تجربہ حاصل کرسکیں۔ کیا دوسرے18 سالہ کھلاڑی ایسا کرسکتے ہیں؟ وہ مکمل طورپر انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔ میکلم پہلے 11آئی پی ایل سیزن کھیل چکے ہیں جس کے وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی کوچنگ کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ نوجوان کوفرنچائز کرکٹ کھیلنے کیلئے حوصلہ افزائی کریں گے۔اب اہم بات یہ ہے کہ ہم ان کی دیکھ بھال کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان نے و انگلینڈ کے موجودہ کوچ یہ بات کہی۔