روہت شرما تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے

روہت نے یہاں وی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اپنی اننگز کی 171 ویں گیند پر چوکا لگا کر یہ ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 212 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔

ناگپور: اوپنر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں جمعہ کو سنچری بنا کر کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے۔

 روہت نے یہاں وی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اپنی اننگز کی 171 ویں گیند پر چوکا لگا کر یہ ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 212 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔

روہت تلکارتنے دلشان (سری لنکا)، فاف ڈو پلیسس (جنوبی افریقہ) اور بابر اعظم (پاکستان) کے بعد تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے چوتھے کپتان ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف روہت کی یہ پہلی اور بطور اوپنر چھٹی سنچری بھی ہے۔ وہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں نو سنچریوں کی مدد سے 3257 رنز بنا چکے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button