پریکٹس کے دوران روہت شرما زخمی

کپتان روہت شرما نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو گئے کرک انفو کے مطابق روہت تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ کی گیندیں کھیل رہے تھے کہ اسی دوران ایک گیند ان کے ہاتھ میں لگی جس کے بعد وہ درد سے کراہنے لگے۔

ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہندوستانی کپتان روہت شرما نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو گئے کرک انفو کے مطابق روہت تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ کی گیندیں کھیل رہے تھے کہ اسی دوران ایک گیند ان کے ہاتھ میں لگی جس کے بعد وہ درد سے کراہنے لگے۔

 ٹیم فزیو نے ان کا ہلکا علاج کیا جس کے بعد ہندوستانی کپتان دوبارہ پریکٹس کے لیے نیٹ پر واپس آئے تاہم ایک گیند کھیلنے کے بعد انہوں نے بلا کنارے کرلیا۔ ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں روہت ایک آئس باکس پر بیٹھ گئے جہاں مینٹل کنڈیشنگ کوچ پیڈی اپٹن نے زخمی روہت سے بات کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جب کہ 9 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button