رونالڈو کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی تحفہ میں دی گئی

لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے اپنے پرتگالی برانڈ ایمبیسیڈر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار ڈار مالیت کی انوکھی گھڑی تحفے میں دی ہے جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی نے 7 لاکھ 80 ہزار ڈالر یعنی 19 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی تحفے میں دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے اپنے پرتگالی برانڈ ایمبیسیڈر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار ڈار مالیت کی انوکھی گھڑی تحفے میں دی ہے جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کمپنی نے رونالڈو کیلئے گھڑی قیمتی پتھر سے بنوائی ہے جس میں سعودی عرب کے جھنڈے کا مخصوص رنگ نظر آرہا ہے، اسٹار فٹبالر نے یہ گھڑی سعودی عرب جاتے ہوئے پہننی تھی جبکہ یہ گھڑی فروخت کیلئے پیش نہیں کی گئی ہے۔

اگرچہ گھڑی زمرد کے سیٹ کی طرح دیکھائی دیتی ہے لیکن درحقیقت یہ 300 سے زیادہ تساورائٹ پتھروں کے ساتھ سیٹ کی گئی ہے۔ تساورائٹ پتھر زمرد کے مقابلے میں تقریبا 200 گنا زیادہ نایاب ہے اور انتہائی پائیدار ہونے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ جیکب اینڈ کمپنی کے مطابق یہ اب تک کا سب سے شاہانہ ٹسوورائٹ ”ٹائم پیس“ ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button