ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی ثانیہ مرزا نے تصدیق کردی

36 سالہ ثانیہ جنہوں نے 6گرانڈ سلام ڈبلز کا خطاب جیتا ہے، نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کردی اور کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والا ڈبلیوٹی اے 1000ایونٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔

حیدرآباد: حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے تقریبا دو دہائیوں کے پیشہ وارانہ ٹینس کیرئیر کا اختتام آئندہ ماہ ہوجائے گا۔36سالہ ثانیہ جنہوں نے 6گرانڈ سلام ڈبلز کا خطاب جیتا ہے، نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کردی اور کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والا ڈبلیوٹی اے 1000ایونٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔

مرزا، سابق ورلڈ نمبرون ڈبلز کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔13اپریل 2015کو وہ اس مقام پر پہنچی تھیں۔موجودہ طورپر ان کا عالمی درجہ 24ہے۔ مرزاجو تقریبا ایک دہائی سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، امارات سے ہی اپنے اس کھیل کو الوداع کریں گی جہاں انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

 اور ان کے کئی مداح ہی اُ س ملک میں ہیں۔چارسالہ اذہان ملک کی ماں ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دبئی میں ٹینس اکیڈیمی کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ٹینس کو پھیلانے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش وہ کررہی ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button