کھیل

شاہین آفریدی فٹ، ہندوستان کیخلاف ٹیم میں دستیاب: رمیز راجہ

شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ ٹی20 سے باہر ہو گئے تھے، پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور آزاد اسپیشلسٹ کے پینل نے شاہین شاہ آفریدی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور وہ روایتی حریف کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ہندوستان اور پاکستان کے مابین ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ 23 اکتوبر کو ہوگا۔

20 اگست کو ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ ٹی20 سے باہر ہو گئے تھے، پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور آزاد اسپیشلسٹ کے پینل نے شاہین شاہ آفریدی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کھیلا جائے گا۔ 16 ملکی ٹورنامنٹ کا آغاز 16 اکتوبر کو سری لنکا کا جیلونگ میں نمیبیا کے خلاف میچ سے ہوگا، جیلونگ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عالمی ایونٹ کے سات مقامات میں سے ایک ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب اچھا چل رہا ہے، ان سے بات ہوئی ہے، ان کی فٹنس اچھی ہے۔