کھیل

اسمرتی مندھنا اور ہرمن پریت کور کروڑ پتی بن گئیں

ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کیلئے آج ممبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔ اس نیلامی میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرونی کھلاڑیوں کو بھی بھاری قیمت میں خریدا گیا۔

ممبئی: ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کیلئے آج ممبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔ اس نیلامی میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرونی کھلاڑیوں کو بھی بھاری قیمت میں خریدا گیا۔

نیلامی کی پہلی بولی میں فرنچائزز نے ہندوستانی خواتین ٹیم کی اوپنر اسمرتی مندھانا کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اسمرتی کو خریدنے کیلئے آر سی بی اور ممبئی انڈینز کے درمیان جنگ ہوئی اور آخر میں آر سی بی نے اسمرتی مندھنا کو 3.40 کروڑ روپیوں میں حاصل کرلیا۔ مندھنا کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔

اسمرتی مندھانا نے ابھی تک 112 میچ کھیلتے ہوئے 2651 رنز بنائے ہیں جن میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 122 ہے۔ اس دوران ان کا ہائی اسکور 86 رہا۔ مندھانا آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولی میں چار ممالک کے کپتان فروخت ہوئے ہیں۔

ان میں جنوبی افریقہ کی سنی لوس، انگلینڈ کی ہیدر نائٹ، سری لنکا کی چماری اٹا پٹو اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز شامل ہیں۔ دہلی نے جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈر مریجان کپ کو 1.5 کروڑ روپے، رادھا یادو کو 40 لاکھ روپے اور شیکھا پانڈے کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ گجرات نے اسنیہ رانا کو 75 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ریچا گھوش ممبئی میں شامل ہوئیں جبکہ یاستیکا بنگلورو میں شامل ہوئیں ہیں۔

رچا گھوش کو آر سی بی نے 1.9 کروڑ روپے میں شامل کیا۔ ممبئی نے یستیکا بھاٹیہ پر 1.5 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ وہیں الیسا ہیلی 70 لاکھ روپے میں یوپی کی ٹیم میں شامل ہوئیں۔ اس سیٹ میں فروخت نہ ہونے والی کھلاڑیوں میں برناڈینا بیجوڈن ہاٹ، تانیہ بھاٹیہ، ایمی جونز، انوشکا سنجیوانی اور سشما ورما شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو گجرات جائنٹس نے 70 لاکھ میں، ہندوستان کی ہرلین دیول کو 40 لاکھ میں اور ویسٹ انڈیز کی دیوندرا ڈوٹن کو 60 لاکھ میں خریدا۔

ہندوستان کی جمائما روڈریگس کو دہلی کیپٹلس نے 2.20 کروڑ میں اور شیفالی ورما کو 2 کروڑ میں خریدا۔ انگلینڈ کی صوفیہ ڈنکلے کو گجرات جائنٹس نے 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ کو دہلی نے 1.10 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس، جنوبی افریقہ کی تاجمین برٹس اور لورا وولوارڈٹ اور انگلینڈ کی ٹیمی بیومونٹ فروخت نہ ہوئیں۔ ویمنس پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 4 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔