کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: محمد سمیع ہندوستانی ٹیم کے 15ویں کھلاڑی بن گئے

بی سی سی آئی نے جمعہ کو کہا کہ سمیع آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں اور ورلڈ کپ کے آفیشل پریکٹس میچوں سے قبل ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ محمد سراج اور شاردول ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

برسبین/ممبئی: تجربہ کار گیند باز محمد سمیع کو زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ہندوستان کی 15 رکنی ٹی۔20 ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو کہا کہ سمیع آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں اور ورلڈ کپ کے آفیشل پریکٹس میچوں سے قبل ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

محمد سراج اور شاردول ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ آئی سی سی ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یوزویندرا چہل، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ، محمد سمیع۔