حیدرآباد

حیدرآباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کا جوش وخروش

پرانا شہر حیدرآباد کے علاقوں گلزار حوض‘ یاقوت پورہ‘ دبیر پورہ‘ عیدی بازار‘ مغل پورہ‘ خلوت‘ حسینی علم میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادمیں جشن میلادالنبیؐ نہایت ہی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ شہر کے کئی مقامات کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے منور کیا گیا۔جگہ جگہ قوالیوں اور نعتیہ کلام کا اہتمام کیا گیاساتھ ہی خانہ کعبہ اور گنبد خضراء کے ماڈلس بھی لگائے گئے جو لوگوں کی کشش کا سبب دیکھے گئے۔

 بالخصوص پرانا شہر حیدرآباد کے علاقوں گلزار حوض‘ یاقوت پورہ‘ دبیر پورہ‘ عیدی بازار‘ مغل پورہ‘ خلوت‘ حسینی علم میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ روشنیوں،جھنڈوں اور سجاوٹ لگانے والے بیشتر افراد نے سجاوٹ کے بہترین نمونے چھوڑے ہیں۔مساجد، خانقاہوں اور درگاہوں کو بھی سجایا گیا ہے۔