ویڈیو: آسٹریلیائی کھلاڑی کی حیران کُن فیلڈنگ

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں زبردست فیلڈنگ کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی کھلاڑی نے باؤنڈری لائن پر اچھل کر ناقابلِ یقین چھکا بچا کر سب کو حیران کر دیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں زبردست فیلڈنگ کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ آسٹریلوی فیلڈر آگر نے ہوا میں اچھل کر باؤنڈری سے پار جاتی گیند کو روک کر یقینی چھکا بچالیا۔

پیٹ کمنز کی گیند پر بائیں ہاتھ کے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے زوردار شاٹ کھیلی تو بظاہر محسوس ہوا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کر جائے گی لیکن وہاں کھڑے فیلڈر نے ایک ہاتھ سے گیند کو باؤنڈری سے پار جانے سے روک دیا۔

اس شاندار فیلڈنگ پر ساتھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے تالیاں بجا کر آگر کو داد دی۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین آسٹریلوی فیلڈنگ کو سراہتے ہوئے حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button