تلنگانہسوشیل میڈیا

ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو بھارت راشٹرا سمیتی میں تبدیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا گیا۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو بھارت راشٹرا سمیتی میں تبدیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا گیا۔

آج سینئر پریس سکریٹری سکریٹریٹ برائے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے این بھار کی جانب سے صدر ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹرا سمیتی) کے چندر شیکھر راؤ کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے درخواست قبول کرنے کی اطلاع دی گئی۔

مکتوب میں تحریر کیا گیا کہ اس ضمن میں اعلامیہ جلدہی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ15/ اکتوبر کو ٹی آرایس کی اراکین عاملہ اجلاس میں اتفاق رائے سے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرتے ہوئے قرار داد منظور کی گئی تھی اور دوسرے ہی دن الیکشن کمیشن آف انڈیا میں درخواست داخل کی گئی تھی۔