سوشیل میڈیاکھیل

سراج کے باونسر سے زخمی وارنر دہلی ٹسٹ سے باہر

آسٹریلیا کو بارڈر۔گواسکر ٹرافی میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر دہلی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نئی دہلی: آسٹریلیا کو بارڈر۔گواسکر ٹرافی میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر دہلی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے جرمانہ
وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

محمد سراج کے بیک ٹو بیک باؤنسر گیندوں سے زخمی ہونے کے بعد اب وہ اس ٹسٹ میں میدان پر کھیلنے کیلئے فٹ نہیں ہیں۔ ان کی جگہ میٹ رینشا کو کنکشن متبادل کے طورپر ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

دہلی ٹسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہاں شروع میں ڈیوڈ وارنر کو جسم پر محمد سراج کی کچھ باؤنسی گیندیں کھانے پڑیں۔ سراج کی ایک گیند سے وارنر کا ہاتھ زخمی ہوا، دوسری گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔ تاہم اس کے باوجود وارنر پچ پر موجود رہے۔

لیکن جیسے ہی وہ باہر نکلے، فوری طورپر میڈیکل چیک اپ کیاگیا اور پھر کنکشن ٹسٹ کے بعد انہیں دہلی ٹسٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈیوڈ وارنر اس ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 44 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کے اور عثمان خواجہ کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 50 رنز کی شراکت ہوئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم اس میچ کے پہلے ہی دن 263 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اب دوسری اننگز میں وارنر کی جگہ میٹ رینشا آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ میٹ رینشا ناگپور ٹسٹ میں مکمل طورپر فلاپ رہے تھے۔ وہ اس ٹسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طورپر 2 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ایسے میں انہیں دہلی ٹسٹ میں پلیئنگ 11 سے باہر کردیا گیا۔ ناگپور ٹسٹ میں یک طرفہ شکست کا سامنا کرنے والی آسٹریلوی ٹیم دہلی ٹسٹ میں بھی اپنی پہلی اننگز میں صرف 263 رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کا مضبوط بیٹنگ آرڈر ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا نہ کرسکا۔

ایسے میں اب وارنر کا باہر ہونا آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا ثابت ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیویڈ وارنر اگلے دو ٹسٹ میاچس سے بھی باہر ہو جائیں گے۔