وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ
وارنر نے کہاکہ میں اگلے 12 ماہ تک بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔ اگر میں ٹیم کیلئے مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا تو ٹیم میں میری جگہ ہمیشہ رہے گی۔ وارنر کے بیان کے بعد پانٹنگ نے بتایاکہ میں نے یہ بھی سناہے کہ وارنر نے سیزن کے بارے میں کیا کہاہے۔

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پانٹنگ نے کہاکہ ڈیوڈ وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری کے بعد باوقار ریٹائرمنٹ لینا چاہیے تھا۔ تاہم اس نے یہ موقع گنوادیا۔ پانٹنگ کے مطابق وارنر کو سڈنی میں اپنے 101 ویں ٹسٹ کے بعد ریٹائر ہو جانا چاہیے تھا۔
دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے اپنے کرکٹ کیریر کے بارے میں کہاہے کہ میں نے ہمیشہ کہاکہ میں 2024 تک کھیلوں گا۔ وارنر نے کہا کہ اگر آسٹریلوی ٹیم سلیکٹرز کو لگتاہے کہ میں ٹسٹ کیلئے فٹ نہیں ہوں تو ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر توجہ دوں گا۔
وارنر نے کہاکہ میں اگلے 12 ماہ تک بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔ اگر میں ٹیم کیلئے مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا تو ٹیم میں میری جگہ ہمیشہ رہے گی۔ وارنر کے بیان کے بعد پانٹنگ نے بتایاکہ میں نے یہ بھی سناہے کہ وارنر نے سیزن کے بارے میں کیا کہاہے۔
میرا خیال ہے کہ وارنر جس سیزن کی بات کررہے ہیں وہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے بعد ختم ہوجائے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم اسے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ تک برقرار رکھنا چاہے گی۔ پانٹنگ نے یہ بھی کہاکہ وہ ٹیم سے ڈراپ ہوکر اپنے کیریر کا خاتمہ نہیں کرنا چاہتے۔
پانٹنگ نے مزید کہا کہ حالانکہ یہ ان پر منحصر ہے۔ بلے باز کے طورپر آپ کے پاس واحد اثاثہ آپ کے رنز ہیں اور اگر آپ اسکور نہیں کرتے ہیں تو آپ مشکل میں ہیں۔ وارنر جو کہنی کے فریکچر کے بعد ہندوستان سے آسٹریلیا واپس آئے، نے پہلے دو ٹسٹ میں 1، 10 اور 15 رنز بنائے۔
36 سالہ کھلاڑی نے اپنی آخری 20 ٹسٹ اننگز میں صرف دو بار 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ایشز ٹرافی میں ان کی شمولیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔ اب اس سال انگلینڈ میں ہونے والی ایشز ٹرافی سے قبل ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی جگہ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیاجا رہاہے۔ سال 2019 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹسٹ سیریز میں وارنر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔